ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اصلاح پسند اقدامات پر وضاحت کے لئے بی سی سی آئی کی اکائیوں کو زیادہ وقت چاہئے:ٹھاکر

اصلاح پسند اقدامات پر وضاحت کے لئے بی سی سی آئی کی اکائیوں کو زیادہ وقت چاہئے:ٹھاکر

Mon, 17 Oct 2016 18:43:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لوڈھا کمیٹی کی سفارشات لاگو نہیں کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے مسلسل پھٹکار کا سامنا کر رہے بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر نے آج کہا کہ ریاستی یونٹس فی الحال کچھ تجاویز کو لے کر الجھن میں ہیں اور انہیں لاگو کرنے سے پہلے مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لئے بی سی سی آئی کو ہدایت دینے کو لے کر سپریم کورٹ نے آج اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔ٹھاکر نے آج عدالت کی سماعت کے بعد میڈیا سے کہا کہان سفارشات کو لاگو کرنے کے لئے آپ کو تین چوتھائی اکثریت کی ضرورت ہے،ہم نے ریاستی ایسوسی ایشن کو معلومات دے کر اپنا کام مکمل کر دیا ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ انہیں کرنا ہے،اگر آپ کے پاس تین چوتھائی اکثریت نہیں ہے تو آپ ان سفارشات کو نافذ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال، ان سفارشات کو کس طرح نافذ کیا جائے اسے لے کر ریاستی ایسوسی ایشن میں مزید الجھن ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔
بی سی سی آئی نے کچھ سفارشات کو لاگو کرنے کو لے کر مشکلوں کو لے کر اپنا رخ برقرار رکھا ہے جس میں ایک ریاست ایک ووٹ، عمر کی حد کو 70سال تک محدود کرنا، تین سال کا وقفہ، ایک شخص ایک عہدہ وغیرہ شامل ہیں۔ریاستی ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق یونٹس وقت چاہتی ہے کیونکہ بی سی سی آئی کو نظر ثانی کھیل بل کا انتظار ہے جس سے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر پینل کی سفارشات پر روک لگ جائے گا۔بی سی سی آئی کے کم از کم تین ماہ کا وقت مانگنے کی امید ہے کیونکہ یہ مان کر چلنا ناممکن ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کھیل بل پیش ہو جائے۔جلد سے جلد یہ امید کی جا سکتی ہے کہ کھیل بل پارلیمنٹ میں اگلے سال بجٹ سیشن کے دوران پیش ہو۔اگر سفارشات کو موجودہ شکل میں لاگو کیا جاتا ہے تو کافی افسران دنیا کے سب سے امیر کرکٹ بورڈ سے باہر ہو جائیں گے۔


Share: